منگلورو یکم /فروری (ایس او نیوز) ویسٹرن رینج کے آئی جی پی ارون چکرورتی کا تبادلہ ریلوے ڈیویژن بنگلورو میں اے ڈی جی پی کے طورپرکرتے ہوئے ان کی جگہ پر آئی پی ایس آفیسر سیمنت کمار سنگھ کو اس رینج کا نیا آئی جی پی مقرر کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ تین سال سے ارون چکرورتی ویسٹرن رینج منگلورو کے انسپکٹر جنرل آف پولس کے طور پر خد مات انجام دے رہے تھے۔ جبکہ سیمنت کمار سنگھ بھٹکل میں اے ایس پی کے طورپر خدمات انجام دینے کے بعد جنوبی کینرا کے ایس پی کے طور پر تعینات رہے تھے۔ اس کے بعد جب منگلورو سٹی کمشنریٹ تشکیل دیا گیا تو سیمنت کمارسنگھ نے منگلورو کے پہلے سٹی کمشنر آف پولیس کے طور پر بھی خدمات انجام دی تھیں۔
بھٹکل میں ان کی تعیناتی کے دوران انہوں نے اپنے عوام دوست رویے سے ایک مقبول پولیس آفیسر کی شناخت بنالی تھی، اب موصوف واپس مینگلور آگئے ہیں اور ویسٹرن رینج کے انسپکٹر جنرل آف پولس کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، ان کے حدود میں دکشن کنڑا، اُڈپی، شمالی کینرا، چکمنگلور اور شموگہ (پانچ) اضلاع آتے ہیں۔